چیٹ جی پی ٹی نے صارفین کیلئے بہترین ٹول پیش کر دیا
کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) چیٹ جی پی ٹی کا ’کینوس ٹول (Canvas Tool)‘ ایک گیم چینجر کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے، جو صارفین کے کاموں میں ایک بہترین ٹول ثابت ہونے والا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کینوس ایک ایسا ٹول ہے جو آپ کو بہتر انداز میں لکھنے اور کوڈنگ کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
کینوس کے ساتھ آپ بآسانی تبدیلیاں کر سکتے ہیں، فوری تاثرات حاصل کر سکتے ہیں اور اپنے کام کو ایک جگہ پر بہتر انداز سے انجام دے سکتے ہیں۔
یہ آپ کے ساتھ ایک اسسٹنٹ رکھنے جیسا ہے، جو آپ کو معیاری مواد، دستاویزات اور کوڈ تیار کرنے کے راستے کے ہر قدم پر آپ کی رہنمائی کرے گا، چاہے آپ کوئی کہانی کا مواد لکھ رہے ہوں، دستاویزات تیار کرنے یا اس میں ترمیم کر رہے ہوں، یہ اسسٹنٹ ٹول چیٹ جی پی استعمال کرنے والوں کیلئے مددگار ثابت ہوگا۔
چیٹ جی پی ٹی کینوس کیسے کام کرے گا؟
چیٹ جی پی ٹی کینوس ایک نئی خصوصیت ہے جسے جدید ٹیکنالوجی کی طرز پر ڈیزائن کا گیا ہے، فی الحال یہ پریمیم صارفین کیلئے دستیاب ہے لیکن جلد ہی تمام صارفین کیلئے متعارف کرایا جائے گا۔
کینوس سادہ چیٹ کے جوابات سے بالاتر ہے، یہ صارفین کو زیادہ انٹرایکٹو انداز میں لکھنے اور کوڈنگ جیسے بڑے پروجیکٹس پر کام کرنے میں مدد دے گا، کینوس اور چیٹ جی پی ٹی کے ساتھ مل کر اپنے کام میں آسانی سے ترمیم، نظر ثانی اور بہتری کر سکتے ہیں۔