اسرائیل کے غزہ بھر میں وحشیانہ حملے جاری، مزید درجنوں فلسطینی شہید

غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیل فورسز کے غزہ بھر میں وحشیانہ حملے جاری، صیہونی فوج نے فضائی اور زمینی حملوں میں مزید درجنوں فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق تازہ ترین بمباری میں 5 بچوں اور 2 خواتین سمیت 25 فلسطینی لقمہ اجل بن گئے، جبالیہ کی سڑکو ں پر اسرائیلی فوج کی گولی باری میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے۔

اسرائیل کا جھڑپوں کے دوران 20 حماس جنگجوؤں کو شہیدکرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ صیہونی بربریت میں مجموعی طور پر شہدا کی تعداد 41 ہزار 965 ہوگئی ہے 97 ہزار 590 زخمی ہیں۔

فلسطینی حکام کے مطابق تباہ حال عمارتوں کے ملبے تلے 10 ہزار سے زائد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، غزہ کے شہید فلسطینیوں میں 70 فیصد تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں