حافظ نعیم کی ایرانی سفیر سے ملاقات، غزہ کے معاملے پرمسلم ممالک کو دوٹوک مؤقف کا مشورہ
لاہور:(دنیا نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ غزہ کے معاملات پر مسلم ممالک دوٹوک مؤقف اپنائیں۔
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کے دوران غزہ کی صورت حال، اتحاد امت، پاک-ایران گیس پائپ لائن اور باہمی دلچسپی کے موضوعات پر گفتگو ہوئی، ملاقات میں امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسر ابراہیم اور ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی آصف لقمان قاضی بھی موجود تھے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ غزہ پر تمام اسلامی ممالک اور خصوصی طور پر پاکستان، ایران، سعودی عرب اور ترکی کو مشترکہ جان دار اور دوٹوک مؤقف لینا ہوگا، اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم اور فلسطین میں جارحیت روکنے کے لیے اتحاد امت وقت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے ایرانی سفیر کو فلسطین پر ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیے سے آگا ہ کیا، جس میں پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے دو ریاستی حل کے بجائے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی بات کی ہے۔