خیبر : سیلابی ریلے میں بہنے سے 2بچے جاں بحق،دو کو بچا لیا گیا
پشاور:(دنیا نیوز) پشاور کے علاقے خیبر میں بارش اورسیلابی ریلے میں بہنے سے 2 بجے جاں ہو گئے جبکہ 2 کو بچا لیا گیا ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق خیبر جمرود روڈ پر بارشوں کا پانی سیلابی ریلے کی شکل اختیار کر گیا جس میں چار بچے بہہ گئے، جن میں دو بچے ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئے، مرنے والے بچوں کی شناخت 10 سالہ فیضان اور 9 سالہ اذان کے ناموں سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں نے دو بچوں کو بچا لیا جنہیں پانی سے نکال کر طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
واضح رہے خیبر پختونخوا کے مختلف حصوں میں حالیہ بارشوں سے گھروں کو نقصان پہنچا اور اہم شاہراہیں بلاک ہوگئیں۔