زمینی آپریشن سے نہیں ڈرتے، حزب اللہ کا اسرائیل پر میزائل حملے بڑھانے کا اعلان

بیروت: (ویب ڈیسک) ڈپٹی چیف حزب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ میزائل حملوں کا دائرہ بتدریج بڑھا رہے ہیں، اسرائیلی حملوں سے خوفزدہ نہیں ہیں۔

حزب اللّٰہ کے ڈپٹی چیف شیخ نعیم قاسم نے اسرائیل پر حملوں کے ایک سال مکمل ہونے پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن مشرقِ وسطیٰ میں تبدیلی کا آغاز ہو گا۔

حزب اللّٰہ کے ڈپٹی چیف شیخ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ دشمن کو نشانہ بنا رہے ہیں، اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائی سے نہیں ڈرتے، حزب اللّٰہ کمان مربوط ہے، امریکا و اسرائیل جنگی جرائم میں ملوث ہیں۔

نعیم قاسم نے یہ بھی کہا کہ دشمن کے حملوں سے سنبھل چکے، چین آف کمان بھرپور کام کر رہی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں