احاطہ عدالت کے باہر فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی

رحیم یار خان: (دنیا نیوز) احاطہ عدالت کے باہر فائرنگ کے واقعہ میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کی فوری جوابی کارروائی سے فائرنگ کرنے والا ملزم زخمی ہو گیا، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنیوالے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے، واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں، گرفتار ملزم ہسپتال میں زیر علاج ہے، بیان سامنے آنے کے بعد تفصیلات بتائیں گے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں