لیہ : مسافر وین راہگیروں پر چڑھنے سے ایک شخص جاں بحق، 6زخمی

لیہ:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر لیہ میں ڈرائیور نے مسافر وین راہگیروں پر چڑھا دی جس سے ایک شخص جاں بحق جبکہ6 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ لیہ کی تحصیل چوبارہ کے بس سٹینڈ پرپیش آیا، حادثہ مسافر وین کی بریک فیل ہو جانے کے باعث ہوا، مسافر وین رکشے کے ساتھ ٹکرانے کے بعد دوسری مسافر وین کے ساتھ جا ٹکرائی، مسافر وین لیہ سے فیصل آباد جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔

حادثے میں مرنے والا راہ گیر پتی بخاری کا رہائشی اور اس کا نام غلام یاسین بتایا جاتا ہے جبکہ زخمیوں میں نصرت بی بی، جوہر علی، اللہ دتہ، محمد ظفر، خورشید بی بی، محمد رمضان شامل ہیں، حادثے کے بعد وین ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے لاش اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں