کھیتوں میں جانور جانے پر زمیندار نے فائرنگ کر کے نوجوان قتل کر ڈالا

لاہور: (دنیا نیوز) فیروزوالہ کالا خطائی کے قریب بااثر زمیندار نے کھیتوں میں جانور جانے پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت علی رضا کے نام سے ہوئی، جس کے ورثا کا کہنا ہے کہ غلطی سے جانور کھیتوں میں گیا، چوہدری نے گولیاں چلا کر نوجوان قتل کر دیا۔

ورثا نے الزام لگایا ہے کہ بااثر زمیندار گوگا نوجوان کو قتل کرکے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا، پولیس با اثر زمیندار کو گرفتار نہیں کر رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں