حکومت کے پاس نمبرز پورے ہوتے تو آئینی ترمیم لاچکےہوتے: شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد:(دنیا نیوز) رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ حکومت کےپاس نمبرزپورے ہوتےتو یہ آئینی ترمیم لا چکے ہوتے۔

دنیا نیوزکےپروگرام’’دنیا مہربخاری کےساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ حکومت کےپاس ترمیم کےلیےنمبرز پورے نہیں، ہمارے ایم این ایزپورے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کےپاس نمبرزپورے ہوتےتویہ آئینی ترمیم لاچکےہوتے، نمبرپورا کرنے کے لیے ایم این ایز کو گھروں سےاٹھایا گیا، ہم نے اپنے7ایم این ایزکو چھپا دیا ہے، اب وہ 7ایم این ایزحکومت کے پاس نہیں ہیں، ہمارے ایم این ایز کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کے سوال پر شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم کے معاملے پر مولانا نےضمانت دی ہےکہ اپنا کندھا استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کےخط سےلگ رہا ہےان کےنمبرزپورے نہیں، چیف جسٹس کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ قاضی فائزعیسیٰ کوگھرجانا ہوگا۔

شیخ وقاص اکرم کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے غائب ہونے کے معاملے پر سوال کے متعلق اپنی گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور نے بتا دیا ہے کہ وہ کہاں تھے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں