ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.08 فیصد کمی

اسلام آباد:(دنیانیوز)گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.08 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 12.75 فیصد پر آگئی، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ ہفتے 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 28 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 7 روپے تک اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 29 روپے جبکہ ایل پی جی سلنڈر 8 روپے تک مہنگا ہوا، علاوہ ازیں دال چنا، گڑ، جلانے کی لکڑی، آلو، گھی، خوردنی تیل کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

اسی طرح ادارہ شماریات کے اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 29 روپے تک کمی، چینی فی کلو دو روپے تک سستی ہوئی، زندہ مرغی فی کلو چار روپے تک اور انڈے فی درجن 81 پیسے سستے ہوئے۔

دوسری جانب کیلا، دال ماش، دال مونگ اور دال مسور بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں