دکی میں بے گناہوں کو قتل کیا گیا، ایک مزدور کا قتل پورے خاندان کا قتل ہے: گورنر بلوچستان
کوئٹہ: (دنیا نیوز) گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ دکی میں بے گناہ مزدوروں کو قتل کیا گیا، ایک مزدور کا قتل پورے خاندان کا قتل ہے۔
گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے صوبائی وزرا کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ذمہ داروں کیخلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی، ایسے واقعات کا مقصد صرف بھتہ خوری ہے۔
صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے کہا کہ دکی میں دہشتگردوں نے گھناؤنا عمل کیا، صوبائی حکومت دہشتگردوں کی سرکوبی کرے گی، دہشتگرد ملک کی تعمیر و ترقی کو نہیں روک سکتے، دہشتگرد چند ٹکوں کی خاطر اپنے لوگوں کو قتل کر رہے ہیں۔