ایران کے خلاف کارروائی پوری دنیا کی معیشت پر اثر ڈالے گی: رانا تنویر حسین

مریدکے: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ کی ایران کے خلاف کارروائی پوری دنیا کی معیشت پر اثر ڈالے گی۔

 اپنے آبائی حلقے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر خطے میں امن کے لیے کوشاں ہیں، جنگ کے ماحول میں پورے خطے کی معیشت متاثر ہے۔

اُنہوں نے کہا  کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود وزیراعظم نے عوام کو سبسڈی دے کر قیمتیں برقرار رکھیں، عوامی مفاد کی خاطر وزیراعظم نے پٹرول کی 110 کے بجائے 55 روپے قیمت بڑھائی۔

وفاقی وزیر غذائی تحفظ و تحقیق کا کہنا تھا کہ افغانستان کو بارہا سمجھایا دہشتگردوں کی سرپرستی نہ کریں، افغانستان شرارتوں سے باز نہ آیا تو اس کے خلاف سٹرائیک جاری رکھیں گے، امریکہ کی ایرانی سکول پر بمباری جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف کارروائی پوری دنیا کی معیشت پر اثر ڈالے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں