بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کمپلیکس پر راکٹ حملے، 5 افراد زخمی

بغداد: (دنیا نیوز) بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کمپلیکس پر راکٹ حملے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے کمپلیکس پر حملے میں پانچ افراد زخمی ہوئے، حکومت کے سکیورٹی میڈیا سیل کے سربراہ سعد مان نے بیان میں کہا کہ بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اس کے اطراف میں پانچ راکٹوں سے حملہ کیا گیا

انہوں نے مزید بتایا کہ حملوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں ایک انجینئر کے علاوہ ایئرپورٹ کے 4 ملازم اور سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ عراق کے شمالی شہر اربیل میں واقع لاناز آئل ریفائنری پر ڈرون حملے کے بعد وہاں کی سرگرمیاں معطل کر دی گئی تھیں حملے کے نتیجے میں ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے باعث کام فوری طور پر روک دیا گیا تھا۔

عراقی کردستان کے نیم خود مختار خطے کی وزارت قدرتی وسائل کے حکام کا کہنا تھا کہ آگ پر مکمل قابو پانے اور نقصان کے اندازے تک ریفائنری میں کام بند رہے گا۔

حکام نے بتایا تھا کہ ڈرون نے ہفتے کے روز لاناز ریفائنری کو نشانہ بنایا جس کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت آپریشن معطل کر دیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں