کوہستان: دو گروپوں میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق،3 زخمی
کوہستان: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کوہستان کے علاقے کھلیار میں زمین کے تنازع پر پیش آیا، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔