یورپی یونین نے اسرائیل کے یونیفل فورسز پر حملوں کو ناقابل قبول قرار دیدیا
لکسمبرگ (ویب ڈیسک) یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے جنوبی لبنان میں یونیفل کے ٹھکانوں پر اسرائیلی حملوں کی مکمل طور پر ناقابل قبول قرار دے دیا۔
بوریل نے لکسمبرگ میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے قبل صحافیوں کو بتایا کہ بلاک کے 27 ممالک نے اسرائیل سے یونیفل پر حملہ بند کرنے کا کہنے پر اتفاق کیا ہے، انہوں نے کہا اقوام متحدہ کی افواج پر حملہ کرنا قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین خاص طور پر اسرائیلی افواج کی طرف سے UNIFIL فورسز کے خلاف شروع کئے گئے حملوں پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے۔
واضح رہے کہ جوزف بوریل نے اتوار کو بھی ایک بیان میں زور دیا تھا کہ اقوام متحدہ کی امن فوج کے خلاف اس طرح کے حملے بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہیں اور مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں، یورپی یونین اقوام متحدہ کے مشنوں کے خلاف تمام حملوں کی مذمت کرتی ہے۔