کراچی: گاڑی کی موٹر سائیکل کوٹکر، ایک شخص جاں بحق ، بچی زخمی
کراچی: (دنیانیوز) کراچی کے علاقے بلدیہ روبی موڑ فرنیچر مارکیٹ کےقریب حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا ۔
ریسکیو حکام کے مطابق تیزرفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کوٹکر ماردی جس جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار شخص موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ایک راہگیر بچی زخمی ہوگئی ۔
ریسکیو کے مطابق زخمی بچی کو ہسپتال منتقل کردیا گیاجس کی شناخت 8 سالہ انشا دختر فہیم کے نام سے ہوئی جبکہ جاں بحق شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔