اینجل لک! پلک تیواری نے فیشن کی دنیا میں نیا تڑکا لگا دیا
ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی و اداکارہ پلک تیواری نے اپنے حالیہ فوٹو شوٹ سے فیشن کی دنیا میں نیا تڑکا لگادیا۔
پلک تیواری کی وجۂ شہرت پہلے ان کی والدہ ہی تھیں لیکن پھر انہوں نے میوزک ویڈیو بجلی میں کام کیا جس کے بعد وہ بھارت میں بجلی گرل کے نام سے مشہور ہو گئیں۔
حال ہی میں پلک تیواری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں اپنے حسن کا جادو جگاتے دیکھا گیا۔
مذکورہ جھلکیوں میں اداکارہ نارنجی رنگ کے باڈی کون ڈریس میں ملبوس ہیں جو معروف فیشن برانڈ کا شاہکار ہے۔
ساتھ ہی اداکارہ نے اپنے لک کو مکمل کرنے کیلئے نازک زیورات بھی زیب تن کیے ہوئے ہیں جبکہ اوشین کلچز پلک کے لک کو چار چاند لگانے کیلئے کافی نظر آ رہے ہیں۔
پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اگرچہ پلک تیواری نے کوئی الفاظ جاری نہیں کیے تاہم لباس سے میچنگ دل والے اموجیز نے اداکارہ کا حال دل بیان کردیا۔
جیسے ہی پلک تیواری کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنیں مداحوں اور صارفین کی جانب سے اداکارہ کیلئے تعریفوں کے پھول نچھاور کیے جانے لگے، کسی نے انہیں "دیوا" کے نام سے پکارا تو کوئی انہیں "اینجل" کہتا سنائی دیا۔