جنگ تب تک جاری رہے گی جب تک امریکا و اسرائیل کو پچھتاوا نہ ہو، سپیکر ایرانی پارلیمنٹ

تہران: (دنیا نیوز) سپیکر ایرانی پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ جنگ تب تک جاری رہے گی جب تک امریکا اور اسرائیل کو اس پر پچھتاوا نہ ہو۔

سوشل میڈیا جاری بیان میں سپیکر ایرانی پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ٹرمپ کو نیتن یاہو نے جنگ میں پھنسایا، نیتن یاہو نے دھوکا دے کر جنگ شروع کروائی اور اب وہ اس کے کنٹرول میں عمل کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو بڑا جرم انہوں نے کیا ہے اس کے حوالے سے ایران اب امریکا اور صیہونی حکومت میں کوئی فرق نہیں سمجھتا۔

سپیکر ایرانی پارلیمنٹ کا یہ بیان ایران کی جانب سے امریکی و اسرائیلی مؤقف پر سخت تنقید اور کشیدگی کے اظہار کے طور پر سامنے آیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں