ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: انگلینڈ کو شکست، ونڈیز کی سیمی فائنل میں انٹری

دبئی: (دنیا نیوز) آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز نے 142 رنز کا ہدف دو اوور قبل ہی عبور کر لیا، ویسٹ انڈیز کی بیٹر جوزف نے اپنی بین الاقوامی ٹی 20 کی نصف سنچری بنائی جبکہ کپتان میتھیوز نے طوفانی اننگ کھیلتے ہوئے 38 گیندوں پر ففٹی کی۔

جنوبی افریقہ نے بھی گروپ بی سے آخری چار میں جگہ بنا لی جبکہ انگلینڈ مقابلے سے باہر ہو گیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں