سوات میں زمین کا تنازع دو بھائیوں کی جان لے گیا

سوات: (دنیانیوز) سوات کے علاقے اوڈیگرام میں زمین کے تنازع نے دوبھائیوں کی جان لے لی ۔

پولیس کے مطابق بھائیوں کے درمیان فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بھائی سمیت 2افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو سیدوشریف ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں