ایمرجنگ ایشیا کپ سیمی فائنل: پاکستان کا سری لنکا کو جیت کیلئے 136 رنز کا ہدف

الامارات: (دنیا نیوز) ایمرجنگ ٹیمز ٹی 20 ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے سری لنکا اے جیت کیلئے 136 رنز کا ہدف دے دیا۔

عمان کے شہر الامارات میں کھیلے جارہے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو کچھ اچھا ثابت نہ ہو سکا۔

پاکستان شاہینز کی جانب سے اننگز کا آغاز عمیر بن یوسف اور یاسر خان نے کیا مگر عمیر بن یوسف کے علاوہ کوئی کھلاڑی متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکا۔

شاہینز کی جانب سے کپتان محمد حارث سمیت 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے، 135 کے مجموعی سکور میں 68 رنز تن تنہا عمیر بن یوسف نے بنائے۔

یاسر خان 2، کپتان محمد حارث 6، قاسم اکرم صفر، حیدر علی 14، عرفات منہاس 10، عبدالصمد صفر، عباس آفریدی 9 اور عمران جونیئر 13 رنز بنائے جبکہ شاہنواز دھانی صرف پر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

سری لنکا کی جانب سے داشن ہمینتھا نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ نیپون اور ایشان ملنگا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان شاہینز کا سکواڈ

قومی سکواڈ میں محمد حار ث (کپتان)، عمیر بن یوسف، یاسر خان، قاسم اکرم، عبدالصمد، حیدر علی، عرفات منہاس، سفیان مقیم، عباس آفریدی، شاہنواز دھانی، محمد عمران جونیئر شامل ہیں۔

سری لنکا اے کا سکواڈ

سری لنکا کا سکواڈ کپتان نوویندا فرنینڈو، لنکا، لاہرو اڈارا،سہان، پوون، رمیش مینڈس، وکرما سنگھے، دشن ہمینتھا، نمیش، نیپون، ایشان ملنگا پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ ایمرجنگ ایشیا کپ کا دوسرا سیمی فائنل آج ہی بھارت اے اور افغانستان اے کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں