بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق

بنوں :(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ بنوں تھانہ میرا خیل علاقہ کی حدود میں پیش آیا جہاں پر نامعلوم افراد نے حملہ کرکے ہیڈ کانسٹیبل کی جان لے لی ،مقتول کانسٹیبل شام کی نماز کیلئے جا رہے تھے۔

دوسری جانب حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے اطلاع ملتے ہی علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا اور مقتول کی میت کو مقامی ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات میں حملے کی وجہ سامنے نہیں آسکی، فرار ملزمان کی گرفتاری سے ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں