پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر کمی متوقع ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ 31 اکتوبر کو ہوگا، وزیر خزانہ وزیر اعظم شہباز شریف کی مشاورت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے۔
واضح رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 5 فیصد تک گر گئی ہیں، برطانوی خام تیل برینٹ آئل 73 ڈالرز فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 68 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔