پاکستانی مینوفیکچررز عالمی معیار کے انتہائی پیچیدہ پارٹس تیار کر سکتے ہیں، رانا تنویر حسین

لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستانی آٹو پارٹس مینوفیکچررز کا ایک وسیع تجربہ ہے، پاکستانی مینوفیکچررز عالمی معیار کے انتہائی پیچیدہ پارٹس تیار کر سکتے ہیں۔

پاکستان آٹو پارٹس شو 2024 سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ مجھے ایونٹ کا تھیم  ہماری اپنی آٹو صنعت  بہت پسند آیا، ہم سب نے مل کر پاکستان کی ترقی کو مستحکم کرنا ہے۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ صنعتی اور زرعی ترقی کو تیز کرنے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں، پاکستان دنیا کے 40 آٹوموبائل مینوفیکچرنگ ممالک میں سے ایک ہے، پاکستان کی اقتصادی ترقی میں آٹو موٹیو انڈسٹری کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کی شرکت سے انڈسٹری میں نئی جدت آئے گی، نمائش صنعتی ترقی کو فروغ اور پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے اہم ہے۔

رانا تنویر حسین نے مختلف مینوفیکچرنگ یونٹس کا دورہ بھی کیا، ایونٹ کا انعقاد پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو پارٹس اینڈ ایکسیسریز مینوفیکچررز نے لاہور ایکسپو سینٹر میں کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں