شکارپور: پولیس آپریشن میں ڈرون کے استعمال سے کامیابیاں حاصل ہونے لگیں

شکارپور: پولیس کی طرف سے آپریشن میں ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا گیا، جس کے استعمال سے کامیابیاں حاصل ہونے لگیں۔

پولیس حکام کے مطابق گزشتہ 15 روز سے گڑھی تیغو کچے کے علاقے میں آپریشن جاری ہے، چند روز قبل بھی ڈاکو بیلو تیغانی کا بڑا بھتیجا دلبر تیغانی ہلاک ہوا تھا۔

حکام کے مطابق 15 روز سے آپریشن کے دوران ڈرون شیلنگ سے 8 ڈاکو ہلاک اور 35 زخمی ہوئے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں