واٹس ایپ سٹیٹس پر میوزک لگانے کے فیچر کی تیاریاں

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) واٹس ایپ کے ماہرین کی جانب سے ایک ایسے فیچر کی تیاری کی جا رہی ہے۔

خبریں زیر گردش ہیں کہ واٹس ایپ پر فیس بک ریلز اور انسٹاگرام ویڈیوز میں میوزک شامل کرنے جیسا فیچر پیش کیا جائے گا جس پر ماہرین کی جانب سے کام جاری ہے۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق نئے فیچر کے تحت صارفین جب بھی سٹیٹس یا سٹوری میں اپنی تصویر یا ویڈیو شیئر کریں گے تو انہیں اس میں میوزک شامل کرنے کا آپشن دیا جائے گا۔

مذکورہ فیچر فیس بک اور انسٹاگرام ریلز اور سٹوریز کی طرح صارفین کو سٹوریز میں میوزک لگانے کا آپشن فراہم کرے گا۔

صارفین جیسے ہی تصویر یا ویڈیو کو شیئر کریں گے تو ان کے پاس اس میں میوزک یا گانا شامل کرنے کا بٹن سامنے آجائے گا اور صارفین گانے کو انسٹاگرام اور فیس بک پر تلاش کرنے کی طرح تلاش کر کے اسے سٹوری میں شامل کر سکیں گے۔

فوری طور پر مذکورہ فیچر پر آزمائش بھی شروع نہیں کی گئی ہے، تاہم جلد ہی اس پر آزمائش شروع کر دی جائے گی، اس کے بعد اسے صارفین کیلئے پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ فیچر کو کب تک پیش کیا جائے گا، تاہم ممکنہ طور پر اسے آئندہ برس تک پیش کر دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں