کراچی: اورنگی ٹاؤن میں خاتون اور بچوں پر حملہ کرنے والا گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں خاتون اور بچوں پر حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزم سمیر علی خاتون کے شوہر کا کزن ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم نے 3 روز قبل خاتون اور 2 بچوں کو تیز دھار آلے سے زخمی کیا تھا، سات سال کا زخمی بچہ دم توڑ گیا تھا، ملزم نے دست درازی میں مزاحمت پر خاتون اور بچوں پر حملہ کیا تھا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ اورنگی تھانے میں زخمی خاتون کے شوہر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں