سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس کل طلب کرلیے گئے

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس کل طلب کرلیے گئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کل سہ پہر ساڑھے 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، سینیٹ سیکرٹریٹ نے 5 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا۔

سینیٹ کے خصوصی اجلاس کی شروعات پاکستان اور روسی فیڈریشن کے قومی ترانوں سے ہوگی، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی خصوصی نشست سے استقبالیہ خطاب کریں گے۔

 ذرائع نے مزید بتایا کہ مہمان خصوصی روسی فیڈریشن کونسل کی فیڈرل اسمبلی کی سپیکر ویلنٹینا مٹوینکو خطاب کریں گی۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس بھی کل شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں دوبارہ شروع ہو گا ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا، ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران مختلف سوالات کے جوابات دیئے جائیں گے۔

اسی طرح بینولینٹ فنڈ کے تحت وفاقی سرکاری ملازمین کے بچوں کی فیس ادائیگی کے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ صدر مملکت کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک پیش کریں گے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں