لسبیلہ: زائرین کی بس کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق، بچوں سمیت 11 زخمی

لسبیلہ: (دنیا نیوز) لسبیلہ میں زائرین کی بس کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔

مقامی پولیس کے مطابق ویراب کے قریب موسلی چڑھائی کے مقام پر زائرین کی بس کو حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، زائرین کا تعلق کراچی سے ہے، زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

حادثے کی اطلاعات پر پولیس اور امدادیں ٹیمیں موقع پرپہنچ گئی، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں