اے این ایف نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے 17 ملزمان پکڑ لئے

کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے 17 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، پشاور اور ملتان میں کی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ 15 مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 94.806 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی جس میں 67 کلو 400 گرام چرس، 16 کلو 700 گرام آئس، 14 کلو 400 گرام افیون، 5 کلو 706 گرام ہیروئن اور 25 نشہ آور گولیاں شامل ہیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں