گزشتہ سال کی نسبت انکم ٹیکس فائلرز کی تعداد میں ساڑھے 23 لاکھ کا اضافہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) گزشتہ سال کی نسبت انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والوں کی تعداد میں ساڑھے 23 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق ابھی تک 48 لاکھ 78 ہزار 870 سے زائد افراد ریٹرن جمع کرا چکے ہیں، 18 لاکھ 53 ہزار 601 افراد نے سال 2024 کیلئے نِل ریٹرن فائل کی، گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران ٹوٹل 25 لاکھ 29 ہزار ریٹرنز فائل ہوئے تھے، گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران 8 لاکھ 97 ہزار نِل ریٹرن بھی فائل ہوئے تھے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ سال 2024 کے گوشوارے جمع کرانے کیلئے تاریخ میں توسیع کا فیصلہ 31 اکتوبر کو ہو سکتا، تاریخ میں توسیع نہ ہونے پر انفرادی طور پر ریٹرن فائل کرنے کیلئے درخواست دی جا سکتی۔

ایف بی آر کے مطابق ٹیکس پرت انفرادی طور پر درخواست کے ذریعے ریٹرن فائل کرنے کیلئے توسیع لے سکتے ہیں، یکم جولائی 2024 سے اب تک 5 لاکھ 50 ہزار 519 افراد نئے فائلرز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں