میرواعظ کا تنازع کشمیر کے پائیدارحل کیلئے از سر نو حکمت عملی مرتب کرنے کا اعلان
سرینگر: (ویب ڈیسک) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے تنازع کشمیر کے پائیدار حل کیلئے کوششیں دوبارہ شروع کرنے اور حکمت عملی ازسرنو مرتب کرنے کا اعلان کر دیا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بنیادی سہولیات اور روزانہ کے دیگر مسائل اور تنازع کشمیر کے بڑے سیاسی مسئلے کے درمیان فرق کرنے کی ضرورت پر زور دیا جس کو فوری طورپر حل کرنے کی ضرورت ہے۔
میرواعظ نے اپنے خطاب کے دوران کشمیر جیسے پیچیدہ مسائل کے حل کی خاطر مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لئے حریت کانفرنس کے عزم کا اظہار کیا۔