ترکیہ نے اسرائیل کی ’انروا‘ پر پابندی کو بین الاقوامی قانون کے خلاف قرار دیدیا

انقرہ: (ویب ڈیسک) ترکیہ نے اسرائیل کی 'انروا' پر پابندی کو بین الاقوامی قانون کے خلاف قرار دیدیا۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیضان نے اسرائیلی پارلیمنٹ کی طرف سے اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی  انروا  پر لگائی گئی پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب  انروا  بے گھر فلسطینیوں کے لئے غیرمعمولی کوشش کر رہی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کا یہ اقدام بے گھر فلسطینیوں کو اپنے گھروں اور علاقے سے انخلا پر مجبور کرنے اور واپس آنے سے روکنے کی ایک کوشش ہے تاکہ وہ زیر محاصرہ غزہ سے بے یارو مدد ہو کر نکلنے پر مجبور ہو سکیں اور واپسی کا خیال ذہن سے نکال دیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں