نجی کالج میں مبینہ زیادتی کا پراپیگنڈا کرنے والی خاتون کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور: (دنیا نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے نجی کالج میں مبینہ زیادتی کا پراپیگنڈا کرنے والی خاتون کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی، جعلی ریپ کیس میں جعلی ماں بن کر فیک نیوز بنانے والی ٹک ٹاکر خاتون کو انسداد دہشت گردی عدالت پیش کیا گیا۔

عدالت نے گرفتار ملزمہ سارہ کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 7 نومبر کو دوبار پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: نجی کالج میں زیادتی کا غیر مصدقہ واقعہ، متاثرہ لڑکی کی جعلی ماں بن کر پراپیگنڈا کرنیوالی خاتون گرفتار

یاد رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے سوشل میڈیا پر نجی کالج کے حوالے سے جعلی ماں بن کر پراپیگنڈا کرنے والی ٹک ٹاکر خاتون کو گرفتار کیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں