بابا گرو نانک کی سالگرہ کی تقریبات تاریخی بنائیں گے: وزیر اقلیتی امور
لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ اس مرتبہ بابا گرو نانک کی سالگرہ کی تقریبات تاریخی بنائیں گے۔
وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے محکمہ اقلیتی امور کا بجٹ 200 فیصد تک بڑھا دیا ہے، سکھ یاتریوں کے لیے سکیورٹی و دیگر انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔
صوبائی وزیرِ اقلیتی امور نے بتایا کہ دسمبر میں 50 ہزار خاندانوں کو مینارٹیز کارڈز دینے جا رہے ہیں، اس مرتبہ بھارت سے 3 ہزار سکھ یاتری پاکستان آئیں گے۔