اسرائیلی فورسز کے حملے تھم نہ سکے، 4 بچوں سمیت مزید 20 فلسطینی شہید
غزہ: (دنیا نیوز) دہشتگرد اسرائیلی فورسز کے غزہ پر حملے تھم نہ سکے، شمالی غزہ میں پناہ گزین فلسطینیوں پر فضا سے گولے برسائے۔
اسرائیلی فورسز نے بیت لاہیہ اور نصیرات میں کیمپوں پر بمباری کی، 20 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، شہید ہونے والوں میں 8 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں، رفاہ میں پناہ گزین سکول پر راکٹ حملہ کیا گیا جس میں 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔
جنین میں بھی اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری رہا، متعدد نوجوان گرفتار کر لئے گئے، شہدا کی مجموعی تعداد 43 ہزار 410 ہوگئی، 1 لاکھ 2 ہزار 612 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔