بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد کل ہوگا

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد کل سہ پہر تین بجے ہوگا۔

اجلاس میں سال 25-2024 میں واشک کے کالجوں کے قیام سے متعلق مختص بجٹ جاری کرنے کے بارے میں توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائیگا، اجلاس میں واشک کو دو حلقوں پر تقسیم کرنے سے متعلق قرار داد پیش کی جائیگی۔

پنجگور کے گزشتہ 3 برسوں سے بند انٹر نیٹ سروس کو بحال کرنے کی بابت عملی اقدمات اٹھانے سے متعلق قرار داد پیش کی جائیگی، محکمہ ریلوے کی آسامیوں کو ختم اور سی پیک فیز 2 بلوچستان بھر میں ریلوے نظام کو شامل کرنے سے متعلق قرار داد پیش کی جائیگی۔

اجلاس میں ضلع پشین میں منشیات تدارک سینٹر کے قیام کو یقینی بنانے سے متعلق قرار داد پیش کی جائیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں