حیدر آباد میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی گرفتار، 4 فرار
حیدر آباد: (دنیا نیوز) حیدر آباد میں پولیس مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایاکہ ڈاکوؤں نے چند روز قبل ایک تاجر کو قتل کیا تھا، ڈاکو واردات کی نیت سے جارہے تھے پولیس اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ ان کے چار ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی۔