مالا کنڈ: نامعلوم مسلح افراد نے ایف سی اہلکار کی جان لے لی
مالاکنڈ:(دنیا نیوز) نامعلوم مسلح افراد نے ایف سی اہلکار کی جان لے لی ۔
واقعہ شیرخانہ پلئی میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایف سی اہلکارعطاء اللہ پر فائرنگ کردی ، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
اطلاع ملنے پر لیویز اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ، جن کا کہنا تھا کہ ایف سی اہلکار چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا کہ مسجد سے گھر جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔
لیویز اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے، واقعہ ذاتی دشمنی یا کچھ اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔