اسرائیل کا لبنانی صوبے ماونٹ میں بڑا فضائی حملہ، 7 بچوں سمیت 23 شہری شہید

بیروت: (دنیا نیوز) لبنانی صوبے ماونٹ میں اسرائیل کے بڑے فضائی حملے میں 7 بچوں سمیت 23 شہری لقمہ اجل بن گئے۔

مشغر اور سہمر میں بمباری سے 4 افراد شہید جبکہ 7 زخمی ہوئے، لبنان وزارت صحت کے مطابق شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، لبنان میں شہدا کی تعداد 3 ہزار 186 ہوگئی۔

اسرائیلی فوج نے لبنان میں حزب اللہ کے متعدد مراکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ عسکری اور آپریشنل اپارٹمنٹ اور اسلحے کے ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں