لاہور: دھواں چھوڑنیوالی گاڑیوں کو ایک روز میں 63 لاکھ جرمانے

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 24 گھنٹوں میں 63 لاکھ کے جرمانے کیے گئے۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ وارننگ و آگاہی مہمات کے بعد اب بس کریک ڈاؤن جاری ہے، ٹریفک پولیس نے 24 گھنٹوں میں دھواں چھوڑنے والی 3176 گاڑیوں کو 63 لاکھ کے جرمانے کیے۔

خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے پر 1579 موٹرسائیکلوں کو 32 لاکھ کے جرمانے کیے گئے، 264 موٹرسائیکلیں اور 153 ٹریکٹرٹرالیاں مختلف ٹریفک سیکٹرز میں بند کردی گئیں۔

آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم کی مدد سے بھی دھواں چھوڑنے والی 240 وہیکلز کو ای چالان جاری ہوئے، شہر میں 41 اینٹی سموگ سکواڈز تشکیل دیئے گئے ہیں جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر 12 ناکے بھی قائم ہیں۔

کمشنر لاہور کی ہدایت پر قائم 14 انسداد تجاوزات کیمپس بھی مزید متحرک ہیں، آج لاہور میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ مکمل طور پر بند ہو گا۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ پابندی سے مستثنٰی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی، سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے ہم سب کو مل کر کوششیں کرنا ہونگیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں