پی ٹی آئی کے احتجاج کی تیاریاں: علی امین گنڈا پور نے پارٹی عہدیداروں کا اجلاس طلب کرلیا

پشاور: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کی جانب سے 24 نومبر کو احتجاج کی تیاریوں کے سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی، پارٹی عہدیداروں کا اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں کا اجلاس آج 16نومبر کو ہوگا، اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوگا، اراکین اسمبلی وزراء شرکت کریں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں 24نومبر کے احتجاج کے حوالے سے گفتگو ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں