وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ختم
راولپنڈی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ختم ہو گئی۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سرکاری پروٹوکول میں اڈیالہ جیل پہنچے، جہاں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ڈیڑھ گھنٹے طویل ملاقات کی جس میں 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق گفتگو کی گئی۔
علی امین گنڈا پور عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے، انہوں نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے ساتھ گفتگو بھی نہیں کی۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو احتجاج کی کال دے رکھی ہے، عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے واضح کیا تھا کہ احتجاج میں رہنماؤں کی کارکردگی کی بنیاد پر اگلے عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا۔