سٹیٹ بینک نے ای پروسیسنگ سسٹمز کو کاروبار شروع کرنے کا لائسنس جاری کر دیا

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ای پروسیسنگ سسٹمز کو کاروبارشروع کرنے کا لائسنس جاری کر دیا.

لائسنس کے تحت ای پروسیسنگ سسٹمز صارفین، تاجروں اور ایجنٹوں کو ای منی والٹس آفر کرے گی، ای پروسیسنگ سسٹمز کی شمولیت سے ملک میں ای ایم آئیز کی تعداد پانچ ہو جائے گی۔

ویمسول پرائیویٹ لمیٹڈ اور ہب پے پرائیویٹ لمیٹڈ آزمائشی آپریشنز کے مرحلے میں ہیں، مزید تین ای ایم آئیز کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اصولی منظوری والی ای ایم آئیز اپنے آزمائشی آپریشنز شروع کرنے والی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں