چائنیز حکام نے سی پیک کی سکیورٹی پر تحفظات کا اظہار کیا: سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی نے کہا ہے کہ چائنیز حکام نے سی پیک پر سکیورٹی کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی نے کہا کہ وزارت داخلہ نے چائنیز حکام کیساتھ سکیورٹی تحفظات پر بات چیت کی ہے، متعلقہ جوائنٹ ورکنگ میں بھی چائنیز حکام کیساتھ سکیورٹی کنسرن پر بات ہوئی۔

پلاننگ کمیشن حکام کے مطابق سی پیک کے 26.75 ارب ڈالر کے 26 منصوبے لائن میں ہیں، سی پیک کے تحت 25.17 ارب ڈالر کے 38 پراجیکٹ مکمل ہو چکے ہیں۔

حکام پلاننگ کمیشن کے مطابق سی پیک کے تحت 2.45 ارب ڈالر کے 19 پراجیکٹس پر کام جاری ہے، گوادر کو سنکیانگ سے ملانے کا مین روٹ مکمل نہ ہونے پر تحفظات ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں