کراچی: 10 سالہ بچہ رہائشی عمارت کی لفٹ میں پھنسنے سے جاں بحق

کراچی: (دنیا نیوز) گلستان جوہر بلاک انیس کی رہائشی عمارت میں بچے کا سر لفٹ میں پھنس گیا۔

لفٹ میں پھنسے 10 سالہ کریم کو نکالنے کے لئے ریسکیو نے آپریشن کیا، ریسکیو حکام کے مطابق بچے کا سر لفٹ میں آنے سے بری طرح زخمی ہو گیا، لفٹ کو کاٹ کر بچے کو نکالا گیا۔

ریسکیو کے مطابق لفٹ سے بچے کا سر نکال کر شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، کریم دوران علاج دم توڑ گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق دو بچے اچانک لفٹ میں سوار ہوئے، ایک لفٹ میں سوار ہوگیا دوسرے کا سر دروازے میں پھنس گیا، علاقہ مکینوں کے مطابق دس سالہ کبیر 3 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں