بلاول سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، اے پی سی بارے بریفنگ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس سے متعلق بریفنگ دی۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی 16 جماعتیں شریک تھیں، پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں قیام امن اور صوبائی وسائل کے وفاق سے تنازع کے حوالے سے ہونے والی اے پی سی کا بائیکاٹ کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پشاور میں ہونے والی تاریخی آل پارٹیز کانفرنس ایک اہم اقدام ہے، میں خیبرپختونخوا کے وسائل اور صوبے میں قیام امن کے لئے آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔

اس سے قبل بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے بھی پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی اور صوبے میں امن و امان کی صورت حال سے متعلق بریفنگ دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں