بلاول بھٹو کی سربراہی میں کمیٹی برائے قومی ایشوز کا اجلاس، ملکی معاملات پر گفتگو

کراچی: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو کی سربراہی میں پی پی پی کمیٹی برائے قومی ایشوز کا ورچوئل اجلاس ہوا۔

بلاول بھٹو کی سربراہی میں پی پی پی کمیٹی برائے قومی ایشوز کے اجلاس میں ارکان کے درمیان اہم ملکی معاملات پر تبادلہ خیال کا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا پی پی پی کمیٹی برائے قومی ایشوز آج حکومتی کمیٹی سے ملاقات کرے گی۔

کمیٹی میں راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، نوید قمر، مراد علی شاہ، سردار سلیم حیدر، فیصل کریم کنڈی، سرفراز بگٹی و دیگر شریک ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں