امریکی شخص نے 2 ماہ میں سکیٹ بورڈ پر 3162 میل کا سفر کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
نیویارک: (ویب ڈیسک)امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اسکیٹ بورڈ پر سفر کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
نیویارک سے تعلق رکھنے والے چاڈ کاروسو نے 57 دن 6 گھنٹے 56 منٹ تک امریکا بھر میں 3162 میل کا فاصلہ اسکیٹ بورڈ پر طے کیا، ان کے سکیٹ بورڈ کے اس سفر نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
چاڈ کاروسو اس سفر پر اسکیٹ بورڈ، ایک چھوٹے بیک پیک اور ایک لباس کے ساتھ کیلیفورنیا کے علاقے وینس بیچ سے روانہ ہوئے، ان کا یہ سفر ورجینیا بیچ پر بحر اوقیانوس کے ساحل پر جاکر ختم ہوا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق چاڈ کاروسو نے امریکا کا سفر اسکیٹ بورڈ پر سب سے زیادہ تیزی سے طے کرنے میں کامیابی (کسی مرد کا سفر) حاصل کی اور نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
چاڈ کاروسو نے بتایا کہ جب میں ورجینیا بیچ پہنچا تو سیکڑوں افراد، پولیس اہلکاروں اور مقامی اسکیٹرز نے میرا خیرمقدم کیا ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ میں اس موقع پر اپنی نوجوانی کے بارے میں سوچ رہا تھا جب میں نے اسکیٹنگ کے لیے اسکول چھوڑ دیا اور تمام تر رکاوٹوں کے باوجود اپنے شوق کو جاری رکھا ۔