جب مذاکرات کی بات چلتی تب پی ٹی آئی کی کوئی ٹویٹ آجاتی ہے: مصدق ملک

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ جب مذاکرات کی بات چلتی تب پی ٹی آئی کی کوئی ٹویٹ آجاتی ہے۔

دنیا نیوزکےپروگرام’دنیا مہربخاری کےساتھ‘میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی مرضی ہے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں توٹھیک ہے، پی ٹی آئی والے (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی سے بات چیت نہیں کرنا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی صرف اسٹیبلشمنٹ سےبات کرنا چاہتے ہیں، سیاست دانوں نےجمہوری طریقہ کارکےمطابق ہی مذاکرات کرنے ہیں، جب مذاکرات کی بات تب پی ٹی آئی کی طرف سےکوئی ٹویٹ آجاتا ہے، جب پورا کھیل یہ ہوکھیلیں گےنا کھیلنے دیں گے پھرمشکل ہوجاتی ہے۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ کوئی حرج نہیں حکومت کومذاکرات کی پہل کردینی چاہیے، اس سے پہلے ہم ہردفعہ پہل کرچکےہیں، مجھےلگ رہا ہے عمران خان گیم کھیل رہےہیں۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر پٹرولیم نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں جمہوری سفر آگے بڑھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں